the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس اداری وذمہ داران کی اہم نششت زیر صدارت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی جنرل سکریٹری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند منعقد ہوئی جس میں ملک وملت کی موجودہ صورت حال پر غور وخوض ہوا اور متعدد قرار داد وتجاویز منظور کی گئیں جو حسب ذیل ہیں ۔ (۱) یہ نشست حکومت اور میڈیا اور بعض جماعتوں کی جانب سے مسلمانان ہند کے درمیان مسلکی منافرت وتعصب پیدا کرنے کی جو دانستہ منصوبہ بند کوشش ہو رہی ہے ۔ اس کی سخت مذمت کرتی ہے اور اس سازش کوپھوٹ ڈالو اور حکومت کرو اور اپنی حرکتوں کو چھپاؤ کی پالیسی تصور کرتی ہے ۔ نیز یہ نشست ملت اسلامیہ سے اپیل کرتی ہے کہ ملک کی فرقہ پرست تنظیموں اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ ملت اسلامیہ کے درمیان شیعہ سنی



صوفی ، سلفی ، دیوبندی ، بریلوی اور وہابی کے نام پر انتشار واختلاف کی بیج بونے کی جو ناروا کوشش کی جارہی ہے وہ اس کوشش کو ناکام بنادیں ، اور کسی بھی جماعت کے عاقبت نااندیشوں کی اوچھی باتوں پر دھیان نہ دیں یہی وقت کا تقاضا ہے ۔ حالیہ دنوں میڈیا نے جس طرح امام عادل شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کو متشدد اور تکفیری ثابت کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کے ضمن میں سلفیوں اور اہل حدیثوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ اس کی مکمل تردید کے ساتھ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ اس بات کی تاکید وچیلنج کے ساتھ کہ اہل حدییت سے زیادہ اعتدال پسند اور غلو وتشدد اور خروج وبغاوت سے دور کوئی اور جماعت نہیں گذری ۔ اس پر اہل حدیث مواقف قدیمہ وجدیدہ شاہد عدل ہیں ۔ چنانچہ وہ اپنے کلمہ گو مسلم بھائیوں کی تکفیر کے نہ قائل رہے ہیں نہ فاعل ۔ بلکہ اس کے مخالف ۔ وہ تمام مسلمانوں کو اپنا دینی بھائی تصور کرتے ہیں
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.